the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے




امریکا بھر میں موٹاپے کی شرح میں خوفناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق6 امریکی ریاستوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت امریکا میں 30 فیصد افراد موٹاپے کی جانب مائل ہیں۔تحقیق ’ٹرسٹ فار امریکاز ہیلتھ‘ اور ’رابرٹ ووڈ جانسن فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے شائع کی گئی جو امریکی وفاقی حکومت کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں موٹاپے کو ایک سنگین مسئلہ قرار دیا جا چکا ہے اور امریکی خاتون ِاول سمیت بہت سی اہم شخصیات اس مسئلے کو مختلف پلیٹ فارمز پر اجاگر کرتے



دکھائی دیتی ہیں، اس کے باوجود امریکا میں یہ مسئلہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔2013ء کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا کی ہر ریاست میں موٹاپے کی شرح میں 20 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا، جبکہ 42 ریاستوں میں یہ شرح 25 فیصد سے بھی زیادہ تھی۔ تحقیق کے مطابق، پہلی مرتبہ ریاست میسی سیپی اور ریاست مغربی ورجینیا میں موٹاپے کی شرح میں 35 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ نوٹ کیا گیا۔دوسری طرف ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ موٹاپے کا یہ رجحان محض بالغ افراد میں ہی نہیں بلکہ بچوں میں بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ 2012ء کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں 2 سے 19 برس کے تین میں سے ایک بچہ موٹاپے کا شکار ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.